Project Description


گلگت بلتستان میں منرلز انسپکٹوریٹ کا قیام :۔
اس پروجیکٹ کی کل لاگت ۴۰ ملین روپے ہے اور اس پروجیکٹ کے تحت منرلز انسپکٹوریٹ کی مختلف خالی آسامیوں پر اسٹاف کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جس کہ مختلف جگہوں پر مشاہداتی خدمات سر انجام دیں گے ۔ اس پروجیکٹ کے تحت مختلف چھاپوں کے دوران غیر قانونی معدنیات کو وسیع پیمانے پر اپنے قبضے میں لیا گیا اور بعد میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بذریعہ ٹینڈر نوٹس ان معدنیات کی نیلامی کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے جس سے قومی خزانے کو مالی فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔ بلتستان ریجن میں بھی انسپکٹوریٹ کے قیام کے لئے زمین کی خریداری مکمل کی گئی ہے ۔

Project Details